ارنا نیوز ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر 'محمد حسین نیکنام' نے کہا ہے کہ ایران اور کیوبا کے سیاسی تعلقات اچھے ہیں لیکن اقتصادی سطح پر بہت اچھے نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامع تعاون بالخصوص اقتصادی میدان میں ترقی کے لیے ایران اور کیوبا کےعزم کے پیش نظر، اس کمیشن کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا ایک اچھا موقع ہے۔
نیکنام نے کیوبا کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ اور قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے ایران اور کیوبا کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا موثر انعقاد دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کو وسعت دینے کا باعث بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس 15 سے 17 مئی تک تہران میں ہوگا اور صحت، سماجی اور ثقافتی امور، توانائی، تیل، صنعت اور تجارت کے شعبوں کا تین کمیٹیوں میں جائزہ لیا جائے گا۔
فریقین اس کمیشن میں خوراک، خوراک کی برآمدات، تیل اور توانائی، ویکسین اور بائیو ٹیکنالوجی، ادویات اور ٹیکنالوجی، بینکنگ اور تجارت اور تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔
توقع ہے کہ مذکورہ شعبوں میں مختلف دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ