17 مئی، 2022، 3:42 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84756541
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور کیوبا کا اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

تہران، ارنا-  ایرانی وزیر خزانہ اور اقتصادی امور نےکیوبا کے نائب وزیر اعظم اور صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ایرانی وزیر خزانہ ' سید احسان خاندوزی' نے آج بروز منگل کیوبا کے نائب وزیر اعظم اور صدر کے خصوصی ایلچی "ریکاردو کابریساس" کے ساتھ ملاقات کی۔

خاندوزی نے کیوبا کے نائب وزیراعظم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت ہمیشہ لاطینی امریکی ممالک بالخصوص کیوبا کے ساتھ  اقتصادی طویل مدتی اور مستحکم تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار سیاسی تعاون کے پس منظر کے باوجود کیوبا اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے خصوصی اہم ہے۔

انہوں نے صحت اور زراعت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

خاندوزی نے کہا کہ توقع ہے کہ ہم تعاون کو فروغ دینے اور طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے مزید سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون میں توسیع نہ ہونے کی سب سے اہم وجہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع اور فوائد کے بارے میں دونوں ممالک کے تاجروں اور اقتصادی اداکاروں کی صحیح معلومات کی کمی ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کی وضاحت کیلیے ایران اور کیوبا کے نمائندوں اور اقتصادی کارکنوں کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

نے نجی شعبے کی سرگرمیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے مناسب قانونی فریم ورک کی کمی کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے باہمی سرمایہ کاری اور دوہرے ٹیکس سے بچنے کی حوصلہ افزائی اور حمایت کیلیے دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

موسمیاتی تبدیلی اور یوکرین کی جنگ نے کیوبا کی غذائی تحفظ کو چیلنج کا شکار کیا ہے

اس موقع میں ریکاردو کابریساس رویز نے اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ملک کے اقتصادی ترقیاتی منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا کی معیشت کو متاثر کرنے والے دو منفی عوامل اقتصادی ناکہ بندی اور کورونا ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی اور یوکرین کی جنگ نے کیوبا کی معیشت خاص طور پر غذائی تحفظ کو منفی طور پر متاثر کیا ہے۔

کیوبا کے نائب وزیر اعظم نے اس ملک میں اہم اقتصادی منصوبوں کے نفاذ میں ایرانی کمپنیوں کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

انہوں نے زرعی، توانائی اور صحت کے شعبوں میں ایرانی کمپنیوں کی اعلیٰ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ کیوبا کے نائب وزیر اعظم نے ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اوراسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ کیوبا کے درمیان اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے 18ویں اجلاس میں شرکت کے لیے تہران کا دورہ کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .