صہیونی جاسوس 'احمد رضا جلالی' کی سزائے موت حتمی ہے

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی جاسوس احمد رضا جلالی کی سزائے موت حتمی ہے۔

یہ بات ذبیح اللہ خداییان نے منگل کے روز اپنی 15 ویں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں  نے اسرائیلی جاسوس 'احمد رضا جلالی' کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

احمد رضا جلالی ایک ایرانی شہری ہے۔ اسے جاسوسی اور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ تعاون، قومی سلامتی کے خلاف کارروائیوں اور ایرانی جوہری سائنسدانوں کے بارے میں خفیہ اور انتہائی خفیہ معلومات کے افشاء کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد انہیں سویڈن کی شہریت دی گئی ہے جس اقدام کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے سوئڈن کے سفیر کو طلب کرکے جاسوسی کرنے والے ایک ایرانی ملزم کو شہریت دینے پر احتجاج کیا ہے.

انہوں نے احمد رضا جلالی کو سویڈن میں ایک ایرانی قیدی حامد نوری کے تبادلے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان دونوں معاملات کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ نوری بے قصور ہے اور اس کا ٹرائل بھی غیر قانونی ہے۔

واضح ہے کہ 60سالہ ایرانی شہری'حمید نوری' کو 2019 میں اسٹاک ہوم کے ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا تھا، ان کے مقدمے کی سماعت گزشتہ سال اگست میں شروع ہوئی تھی۔ حال ہی میں، ایک عدالتی سیشن کے دوران، سویڈن کے استغاثہ نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر نوری کو عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .