حمید نوری کی گرفتاری غیرقانونی ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران حمید نوری کی گرفتاری اور مقدمہ چلانے کو غیر قانونی سمجھتا ہے اور اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز اپنے سویڈش ہم منصب آن لینڈہ کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے سویڈن میں ایرانی شہری حامد نوری کے مقدمے کی سماعت سمیت اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے ایرانی شہری حمید نوری کے مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس شہری کی گرفتاری اور مقدمہ چلانے کو غیر قانونی سمجھتا ہے اور اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سابق عراقی صدر صدام کی بعثی حکومت کے دور میں ایرانی عوام اور حتی عراق کے خلاف جرائم کی تاریخ رکھنے والے دہشت گرد گروپ نے سویڈن میں اس فائل کو مصنوعی طور پر گھڑنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنی مرضی اور مشترکہ اور باہمی کوششوں سے مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے۔
ایران اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایجنڈے پر مشاورت اور تبادلہ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
واضح ہے کہ نوری کو 2019 میں اسٹاک ہوم کے ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا تھا، ان کے مقدمے کی سماعت گزشتہ سال اگست میں شروع ہوئی تھی۔ حال ہی میں، ایک عدالتی سیشن کے دوران، سویڈن کے استغاثہ نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر نوری کو عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .