اسلامی ممالک کو فلسطین کیخلاف صہیونی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنی ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے فلسطین میں حالیہ واقعات کو بہت المناک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک، مختلف قسم کی بین الاقوامی صلاحیتوں کو بروئے کا لاکر اس سرزمین کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے غیر انسانی حملوں کو روکنے پر  کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز پیر کو "رجب طیب اردوغان" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ترک حکومت اور عوام کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس عظیم عید کی برکت سے پوری امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت عطا فرمائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی تمام علاقائی ممالک بالخصوص ترکی سے کثیر الجہتی تعلقات کا فروغ ہے۔

ایرانی صدر نے فلسطین میں حالیہ واقعات کو بہت المناک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک، مختلف قسم کی بین الاقوامی صلاحیتوں کو بروئے کا لاکر اس سرزمین کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے غیر انسانی حملوں کو روکنے پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

در این اثنا رجب طیب اردوغان نے ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اس با برکت عید، دنیائے اسلام کی صحت، خوشحالی اور خوشی لائے گی۔

ترک صدر نے دورہ تہران آنے میں دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس دورے میں، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر بات چیت کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اور بین الاقوامی تعلقات کو آگے بڑھانے بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .