عمانی سلطان اور قطری امیر کی صدر رئیسی کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد

تہران، ارنا - عمان کے سلطان اور قطر کے امیر نے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں آیت اللہ رئیسی اور ایرانی عوام کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

ایرانی صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عمان کے سلطان "ہیثم بن طارق السعید" کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عمان کے عوام اور سلطنت عمان کے لیے صحت و تندرستی کی دعا کرتے ہوئے عید الفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید نے بھی آیت اللہ رئیسی کو عمان کے دورے کی دعوت دی۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفه آل‌ثانی نے بھی ایک ٹیلی فون کال میں صدر اور ہمارے ملک کے عوام کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

ایرانی صدر نے اس گفتگو میں  عید الفطر کی آمد پر قطری عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ ہم رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام مسلمانوں کی اطاعت اور عبادات کو قبول کرنے کے خواہاں ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امید ہے کہ پوری اسلامی دنیا میں امن و سلامتی قائم رہے گی۔

شیخ تمیم نے بھی ایرانی عوام اور تمام مسلم لوگ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .