رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مملکت علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے بادشاہ عمان "ہیثم بن طارق آل سعید" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو عمان کی قومی دن کی آمد پر مبارکباد دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں جن سے دونوں قوموں کے درمیان دوستی کی مزید تقویت ہوگی۔
ایرانی صدر نے عمانی عوام کی عزت اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات اور عہدیداروں کی مشترکہ کوششوں کی روشنی میں ایران اور عمان کے درمیان تعاون کا مزید فروغ ہوگا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ