24 مئی، 2020، 11:17 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 83799137
T T
0 Persons
ایرانی وزیر دفاع کی عید الفطر کی آمد پر اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو مبارکباد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے عراق، آذربائیجان، تاجیکستان، قازقستان، افغانستان، پاکستان، ترکمانستان، شام، قطر، کویت، عمان، ترکی، انڈونیشیا،الجیریا، نائجر، مالی، تنزانیہ، چاڈ، بوسنیا اور ہرزیگوینا، سینیگال، تیونس، موریتانیہ، یمن، بنگلہ دیش اور نائیجیریا کے ہم منصبوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر اللہ رب العزت کا یوم شکر ادا کرنے کا دن ہے جب خدا نے فطرت کی روشنی کو جسم کے اندھیروں میں رکھا تاکہ ہمیشہ روشن اور زندگی بخش رہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ عید الفطر کی برکت سے دنیا کے تمام مسلمانوں میں زیادہ سے زیادہ یکجہتی کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں اسلام کی حیات و عظمت کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .