ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز ملائیشیا کے وزیر اعظم 'داتو سری اسماعیل صبری یعقوب' اور بادشاہ 'سلطان عبداللہ رعایہ الدین المصطفی باللہ شاہ ' کو الگ الگ پیغامات میں اس ملک کے قومی دن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ہم دونوں اقوام کے مفادات اور امت مسلمہ کے اتحاد کو یقینی بنانے کے لیے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کو دیکھیں گے۔
رئیسی نے ملائیشیا کے عوام کے لیے صحت، کامیابی اور سربلندی کی دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر نے بھی کرغرستان کے صدر کے نام سے ایک پیغام میں اس ملک کے قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس ملک کے عوام کے لیے صحت، کامیابی کی دعا کی۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ