مسجدالاقصی میں نماز عیدالفطر پڑھنے کیلئے بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے ایسے عالم میں شرکت کی کہ اسرائیل کے غاصب فوجیوں کی طرف سے ہر قسم کی پابندی عائد تھی اور انہوں نے ہر جگہ رکاروٹیں کھڑی کی تھیں، لیکن فلسطینیوں نے اپنی بھر پور شرکت سے صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو خاک میں ملا دیا۔
فلسطینیوں نے عید الفطر کی نماز کے بعد غائبانہ نمازیوں کے شہدا کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کر کے دعائے مغفرت بھی کی اور پھر مظاہرہ کیا۔
فلسطینی نمازیوں نے "لا الہ الا اللہ" اور "ہمارا خون تیری قربانی، مسجد اقصیٰ"کے نعرے لگائے اور فلسطینی پرچم بلند کیا۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز عالمی یو م القدس کے دن صیہونی فوجیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی میں داخل ہو کر فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ صیہونی فوجیوں کے مسجدالاقصی میں غیرقانونی داخلے کو روکنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر انہوں نے حملہ کیا تھا۔ صیہونی فوجیوں نے اس حملے میں آنسوگیس کے گولے اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ