8 مئی، 2021، 9:55 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84321646
T T
0 Persons
ایران نے مسجد الاقصیٰ پر صہیونیوں کے حملے کی مذمت کی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ ترجمان نے مسجد الاقصی اور فلسطینی نمازیوں پر صہیونیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے ہفتے کی صبح مسجد الاقصی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ اور عالمی یوم المقدس میں مقبوضہ حکومت کے فوجیوں کے ذریعہ مسجد الاقصیٰ ( مسلمانوں کا پہلا قبلہ ) پر حملے اور فلسطینی نمازیوں کے زخمی اور شہید ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام ملکوں خصوصا اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے تاریخي فریضے پر عمل کرتے ہوئے صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔

صہیونی انتہا پسندوں نے گزشتہ رات مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کردیئے اور فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ، مسجد اقصیٰ کے صحن کے اندر صہیونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم 53 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .