صہیونی دہشت گردی کی مشین کے خلاف فلسطینی مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہیں: حزب اللہ لبنان

تہران، ارنا - لبنانی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر صیہونی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسجد الاقصی اور نمازیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے کل کے حملے اور جارحیت کی مذمت کی۔

حزب اللہ نے آج بروز ہفتہ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسجد الاقصی اور نمازیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے کل کے وحشیانہ حملے اور جارحیت کی  شدیدی الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے بتایا کہ صیہونی ریاست نے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کے ساتھ ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

لبنانی حزب اللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عوام اور مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے حزب اللہ کی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے  اسرائیلی دہشت گردی کی مشین کے خلاف فلسطینیوں کی بہادرانہ مزاحمت کو سلام پیش کیا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان کے آخر میں اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اور عرب اور اسلامی ممالک اور اقوام سے اپیل کی کہ گیا کہ وہ بیت المقدس کے دفاع کیلیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

قابل ذکر ہے کہ صہیونی فوج نے جمعہ کے روز مسجد الاقصیٰ کے صحنوں اور فلسطینی نمازیوں پر حملہ کرکے 344 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .