16 جولائی، 2017، 12:01 PM
News ID: 3475180
T T
0 Persons
ايران كي صہيونيوں كيجانب سے مسجدالاقصي كو بند كرنے پرشديد مذمت

تہران - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران كے ترجمان دفتر خارجہ نے قابض صہيونيوں كي جانب سے فلسطيني نمازيوں كو مسجد الاقصي ميں داخلے سے روكنے كي شديد الفاظ ميں مذمت كي.

'بہرام قاسمي' نے كہا ہے كہ ناجائز صہيوني فورسز كا مسجد الاقصي ميں نمازيوں پر پابندي كا اقدام قابل مذمت ہے اور انساني حقوق اور انساني قوانين كے بنيادي اصولوں كي كھلي خلاف ورزي ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ ناجا‏‏ئز صہيوني رياست كے جرائم، فلسطينيوں كے بنيادي حقوق كي جارحيت اور خلاف ورزيوں كے علاوہ ان كے ايسے اقدامات سے سنگين نتائج سامنے آئيں گے.

ايراني محكمہ خارجہ كے ترجمان نے فلسطيني نمازيوں كو مسجد الاقصي كے دروازے كھلنے پر زور ديتے ہوئے، دنيا اور عالمي برادري سے مقبوضہ فلسطين ميں صہيونيوں كي جانب سے انساني حقوق كي خلاف ورزي اور مظالم كا نوٹس لينا كا مطالبہ كيا.

9393*271**