29 اپریل، 2022، 11:15 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84735753
T T
0 Persons

لیبلز

مسجد الاقصی میں جھڑپ؛ 42 فلسطینی زخمی ہوگئے

29 اپریل، 2022، 11:15 AM
News ID: 84735753
مسجد الاقصی میں جھڑپ؛ 42 فلسطینی زخمی ہوگئے

تہران، ارنا- یروشلم میں قابض صہیونی ریاست کی فوجیوں اور نمازیوں کے درمیان مسجد الاقصی میں جھڑپوں کی تازہ ترین خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق قطری نیوز چینل العربی نے چند منٹس قبل اطلاع دی ہے کہ اس جھڑپ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔

اس عربی زبان نیوز چینل نے فلسطینی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے مطابق، زخمی ہونے والوں کی تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

صہیونی ریاست کی قابض فوج نے آج صبح - جمعہ کو مسجد الاقصی کے صحن اور احاطے پر حملہ کرکے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کردیا۔

بعض ذرائع کے مطابق آج صبح ہونے والی جھڑپوں میں صیہونی ملیشیا نے گولیاں برسانے کے علاوہ فلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس بھی فائر کی۔

صہیونی عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر سڑکوں کو بند کر دیا تاکہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے طبی سہولیات تک لے جانے سے روکا جا سکے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے مسجد الاقصی کے صحن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کی بھی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ ناجائر صہیونی فورسز نے مسجد لاقصی کے صحن میں فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو صہیونی فوج نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا، اپنی افواج اور ساز و سامان کو مضبوط کیا اور مسجد الاقصی اور مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے قریب تقریباً 3000 نئے فوجی تعینات کر دیے۔

ان پابندیوں کے باوجود اسلامک اوقاف کے دفتر نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ 27 رمضان المبارک کی رات الاقصیٰ اسکوائر پر آنے والے نمازیوں کی تعداد 250,000 تک پہنچ گئی۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .