17 اپریل، 2022، 2:50 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84719530
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

تہران، ارنا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے اور سویڈن کی حکومت سے فوری ردعمل کی توقع کرتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سویڈن کے شہر لینکوپینک میں ایک ڈنمارک کے نسل پرست، انتہا پسند عناصر کی طرف سے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے جو کہ آزادی اظہار کے بہانے سویڈش پولیس کی حفاظت میں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے مہینے میں سویڈن میں اسلام مخالف گستاخانہ فعل کو دانستہ طور پر دہرانے سے سویڈن اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توہین مذہب آزادی اظہار کے برعکس نفرت کی ایک واضح مثال ہے اور ان تمام لوگوں کو اس کی مذمت کرنی چاہیے جو عقائد کے درمیان بقائے باہمی اور مکالمے پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران سویڈش حکومت کو جوابدہ تسلیم کرتا ہے اور سٹاک ہوم سے مجرم کے خلاف فوری، شدید اور واضح ردعمل کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کی توقع رکھتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .