قرآن
-
عالم اسلامحماس: غاصب صیہونی فوج کی طرف سے قرآن مجید کی بے حرمتی، ان کی فسطائی فطرت کو ظاہر کرتی ہے۔
تہران- ارنا- تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے غاصب صیہونی فوج کی طرف سے غزہ پٹی میں مسجد پر حملے کے دوران قرآن پاک کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ حماس نے کہا ہے یہ مذموم حرکت، صیہونی فوج کی اسلامی مقدسات کے خلاف شدت پسندی اور فسطائی ذہنیت کی غماز ہے۔
-
عالم اسلامصیہونی فوجیوں نے پھر قرآن مجید کی بے حرمتی کی
تہران-ارنا- صیہونی فوجیون نے غزہ پٹی میں اپنے مجرمانہ اقدامات جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر کئی مسجدوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ہی وہاں رکھے قرآن مجید کی بے حرمتی کی۔
-
تصویرقرآن کریم کی 31ویں نمائش کا آغاز
قرآن مجید کی 31 ویں بین الاقوامی نمائش کا بدھ کی شام تہران کی امام خمینی عید گاہ میں آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر ایران کے وزیر ثقافت و اسلامی تبلیغات محمد مہدی اسماعیلی بھی موجود تھے۔ یہ نمائش 2 اپریل تک ہر روز 5 بجے سے 12 بجکر 30 منٹ رات تک کھلی رہے گی۔
-
آرٹس اور ثقافتاستقامتی محاذ، صیہونیوں کو دھول چٹا کر رہے گی: رہبر انقلاب اسلامی
تہران/ ارنا- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رح) میں منعقدہ ایک قرآنی محفل سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ استقامتی محاذ مستحکم انداز میں کھڑا ہوا ہے اور ضرور صیہونیوں کی ناک کو زمین سے رگڑ دے گا۔
-
معاشرہعالم اسلام صیہونیت کی تباہی کا مشاہدہ کرے گا، رہبر انقلاب اسلامی
تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت العظمیٰ اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ آج عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ غزہ ہے اور عالم اسلام صیہونیت کے سرطانی ٹیومر کی تباہی کا مشاہدہ کرے گا۔
-
تصویرکچھ مغربی ملکوں میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر صدر ایران کا رد عمل
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں کچھ مغربی ملکوں میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا:" قرآن ہرگز نہيں جلتا، ہمیشہ باقی رہے گا، جب تک زمین و زمان ہے۔"
-
سیاستیورپی ممالک اسلامی مقدسات کی توہین روکنے کے لیے قانون سازی کریں ، پاکستان کا مطالبہ
اسلام آباد (ارنا) حکومت پاکستان نے ڈینمارک کی طرف سے توہین قرآن پر پابندی کے قانون کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیگر مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی مقدسات کی توہین کو جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کریں۔
-
سیاستسویڈن میں آزادی کی تازہ مثال، قرآن کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والی خاتون گرفتار!
تہران-ارنا- سويڈن کی پولیس نے جمعہ کے دن ایک خاتون کو اس لئے گرفتار کر لیا ہے کیونکہ اس نے ایرانی سفارت خانے کے سامنے آگ بجھانے والے سلنڈر کے ذریعے قرآن سوزی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔
-
سیاستڈنمارک میں پولیس کے پہرے میں پھر قرآن مجید کی بے حرمتی
تہران- ارنا- ڈنمارک میں ایک شدت پسند تنظیم نے کوپن ہیگن میں ترکیہ اور عراق کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی اور اسے جلا دیا۔
-
سیاستہم عالم اسلام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، سویڈن
تہران-ارنا- سویڈن کے وزير خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالم اسلام سے تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔
-
ترجمان وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس
سیاستوزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کريں گے ، برکس نے صدرایران کو دعوت دی ہے
تہران- ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے کہا: پاکستان کے وزیر خارجہ کی دعوت پر، ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی اقتصادی وفد کے ہمراہ اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
-
سیاستسویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر اسلامی ملکوں کا سخت لہجے میں خط
تہران- ارنا- عراق کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ اس ملک اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے دیگر نمائندوں نے شدید لہجے کے ایک خط میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔
-
بحر قرآن
تصویربے کراں سمندر کے سامنے چنگاریوں کی کیا حیثیت؟
یورپی ملکوں میں قرآن مجید کی مسلسل بے حرمتی کے بعد ارنا نے بحر قرآن کے نام سے پوسٹر جاری کیا۔
-
سیاستاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت میں قرارداد منظور کر لی
نیویارک- ارنا- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منگل کے روز ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مقدس کتابوں کے خلاف شدت پسندی اور ان کی بے حرمتی کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے طور پر مذمت کی گئي ہے۔
-
سیاستآزادی اظہار، مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کا جواز نہيں بن سکتی، ایرانی وزیر خارجہ
تہران -ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے صربیہ کے اسپیکر سے ملاقات میں کہا: ہم مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہيں اور ہمارا ماننا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں اور ادیان الہی کے پیروکاروں کے مقدسات کی بے حرمتی کی اجازت نہيں دی جا سکتی۔
-
سیاستقرآن ہاتھ میں اٹھا کر ترجمان وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس، اسلامی ممالک اپنی طاقت و توانائی کا استعمال کرکے قرآن مجید کی بے حرمتی روکیں، کنعانی
تہران- ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے کہا: جنوبی کوریا سمیت مختلف ملکوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات جاری ہيں اور حالیہ دنوں میں سئول نے کچھ اچھے وعدے کئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ ان پر عمل کرے گا۔
-
ایران و متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی گفتگو
سیاستمتحدہ عرب امارات نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کی ایران کی تجویز کا استقبال کیا ہے
تہران- ارنا- متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد اللہ بن زائد آل نہیان نے آسمانی کتابوں، ادیان اور عقائد کی توہین کی شدید مذمت کی ہے اور اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
سیاستقرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کو اسلامی ملکوں کے حوالے کیا جائے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: سویڈن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن مجید کو جلانے کے اس مجرمانہ فعل کو انجام دینے والے شخص کو اسلامی ملکوں کی عدالتوں کے حوالے کرے۔
-
سیاستسویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائيں، سید حسن نصر اللہ
تہران- ارنا- حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے گزشتہ شب اپنی ایک تقریر میں سویڈن کے ساتھ اسلامی ممالک کے سفارتی تعلقات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سیاستسویڈن کی حکومت، قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرے، صدر ایران
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے: سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت میں ایک بیان جاری کرنا کسی بھی صورت میں کافی نہيں ہے اور سویڈن کو اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔
-
امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو؛
سیاستزرداری: ایران اور پاکستان اسلامو فوبیا کا مل کر مقابلہ کریں گے
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد اسلامو فوبیا کے رجحان سے نمٹنے کی غرض سے اسلامی تعاون تنظیم کے اراکین کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔
-
سویڈن میں قرآن مجید کی توہین پر رہبر انقلاب کا پیغام
سیاست"قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو شدید ترین سزا پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے"
تہران- ارنا- رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام میں، سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کو ایک افسوسناک اور خطرناک سازش قرار دیتے ہوئے زور دیا: تمام علمائے اسلام اس بات پر متفق ہیں کہ اس قسم کے جرائم کے ذمہ دار کو شدید ترین سزا دی جانی چاہیے۔ سویڈن کی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس مذموم حرکت کے ذمہ دار کو اسلامی ملکوں کی عدلیہ کے حوالے کرے۔
-
سیاستڈنمارک کی حکومت، اسلامی مقدسات کی توہین روکنے کی ذمہ دار ہے، ترجمان وزارت خارجہ
تہران- ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی نظر میں ڈنمارک کی حکومت اسلامی مقدسات کی توہین کو روکنے اور ذمہ داروں کو سزا دینے کے سلسلے میں جوابدہ ہے اور عالم اسلام، اس سلسلے میں ڈنماک کی حکومت کے اقدامات کا منتظر ہے۔
-
سیاستمسلمانوں کے عقائد کی توہین مہنگی پڑے گی، اسپیکر
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : سویڈن کی حکومت نے، قرآن مجید کو جلانے کے مذموم عمل کو روکنے کے لئے کوئی موثر قدم نہيں اٹھایا اور سویڈن کے حکام کو یہ جان لینا چاہیے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے عقائد کی توہین کی قیمت چکانی پڑے گی ۔
-
سیاستاب ڈنمارک میں بھی قرآن مجید کی بے حرمتی
تہران- ارنا- ڈنمارک میں ایک شدت پسند اسلام مخالف تنظیم نے جمعہ کے روز عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے۔
-
سیاستنہ ہم اپنا سفیر سویڈن بھیجیں گے نہ ہی سویڈن کو سفیر کو آنے کی اجازت دیں گے، وزیر خارجہ
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: صدر مملکت کے حکم سے سویڈن کے سفیر کو اس وقت تک ایران واپسی کی اجازت نہیں ملے گي جب تک اس ملک کی حکومت اسلامی مقدسات کی مسلسل بے حرمتی کے سد باب کے لئے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھاتی۔
-
سیاستسویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی ، مغرب کے چہرے سے نقاب پھر اتری، عراق میں ایرانی سفیر
بغداد- ارنا- عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر کہا: آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپے مغرب کے حقیقی چہرے سے ایک بار پھر نقاب اتر گئي ہے۔
-
سیاستاسلامی ملک، سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کریں، سید حسن نصر اللہ
تہران- ارنا- حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جمعرات کی رات اپنی ایک تقریر میں سويڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عرب اور اسلامی ملکوں سے سویڈن کے سفیروں کو نکال دیا جائے۔
-
سیاست قرآن مجید کی بے حرمتی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئيں گے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو وزیر خارجہ کا خط
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ ایک مہینے کے اندر سویڈن حکومت کی جانب سے دوسری بار قرآن مجید کی بے حرمتی کی توہین آمیز و اشتعال انگیز حرکت کی اجازت دیئے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے اور خبردار کرتا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس طرح کی حرکتوں کا جاری رہنا، تمام مسلمانوں کی واضح توہین اور مختلف قوموں کو مشتعل کرنا ہے جس کا مقصد اسلامو فوبیا اور شدت پسندی کو بڑھانا ہے۔