26 مئی، 2025، 4:40 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85844402
T T
0 Persons

لیبلز

 شہدائے غزہ کی تعداد 54 ہزار کے قریب پہنچ گئی

 تہران – ارنا – فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک  شہدائے غزہ کی تعداد 53 ہزار 977 ہوگئی ہے

ارنا کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے آج پیر کو بتایا ہے کہ گزشتہ رات اور دن میں غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید اور اور 16 زخمی ہوگئے۔

 فلسطین کے محکمہ صحت نے امداد رسانی میں حائل مشکلات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب بھی بہت سے جنازے عمارتوں کے ملبے کے نیچے مدفون اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں  اور صیہونی فوجیوں کی بمباریوں کی وجہ سے وہاں تک امدادی اور   شہری دفاع کی تنظیموں کے کارکنوں کو دسترسی حاصل نہیں ہے۔

    اس رپورٹ کے مطابق 18 مارچ 2025 کو غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں اب تک 3 ہزار 822 فلسطینی شہید اور 10 ہزار 925 زخمی ہوچکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .