"ہم جواب دینگے"؛ صیہونی حملوں پر انصار اللہ کا ردعمل

تہران - ارنا - یمن کی انصار اللہ کے انفارمیشن آرگنائزیشن کے ڈپٹی نے یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر صیہونی حکومت اور امریکہ کے مشترکہ حملے پرایک بیان میں تاکید کی ہے کہ ہم اس بمباری کا جواب ضرور دیں گے۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما نصرالدین عامر نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کی بمباری کا جواب دیں گے اور غزہ پٹی کی حمایت میں اسرائیل کی بحری اور فضائی ناکہ بندی اور ہماری فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

"ہم جواب دینگے"؛ صیہونی حملوں پر انصار اللہ کا ردعمل

یمن پر بیرونی جارحیت کے تسلسل میں مقامی ذرائع نے پیر کی شب مغربی یمن میں واقع الحدیدہ کی اہم بندرگاہ پر امریکی اور صیہونی فوجیوں کے مشترکہ حملے کی خبر دی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .