انصاراللہ
-
عالم اسلامسید عبد الملک الحوثی: غزہ اسرائیلی اور امریکی ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بن چکا ہے
تہران - ارنا - یمن کے انقلاب اور تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ نے غزہ پٹی کو اپنے مہلک ہتھیاروں کی تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔
-
عالم اسلامسید الحوثی: امریکی بنکر بسٹر بموں سے غزہ کے عوام کی نسل کشی ہورہی ہے
تہران – ارنا – انصاراللہ یمن کے رہبر نے جمعرا ت کو اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے بنکر بسٹر بموں اور بھوک کے اسلحے سے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی جارہی ہے اور انہیں دربدر کیا جارہا ہے۔
-
عالم اسلامرہبر انصاراللہ: ایران فلسطینی قوم کی حمایت کو اسلامی فریضہ سمجھتا ہے
تہران – ارنا – رہبر انصاراللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت استقامتی مجاہدین سے مقابلے میں ناکام ہوگئی ہے اسی لئے غیر فوجیوں پر حملے اور انہیں مہاجرت پر مجبور کررہی ہے
-
عالم اسلامایران پر جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی: یمن کی انصاراللہ تحریک
یمن کی انصاراللہ تحریک نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں ایران پر صیہونیوں کے ناکام حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
عالم اسلامالحوثی: وعدہ صادق-2 آپریشن، اسرائیل کے خلاف سب سے بڑا میزائل حملہ/ واشنگٹن اور تل ابیب کو شکست ہوئی
تہران - ارنا - یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے آپریشن "وعدہ صادق 2" کو جعلی صیہونی حکومت کے قیام کے بعد سے مقبوضہ علاقوں پر سب سے بڑا میزائل حملہ قرار دیا اور اسے روکنے میں امریکہ اور تل ابیب کی شکست پر زور دیا۔
-
عالم اسلام انصاراللہ یمن کے میزائلی حملے کے بعد یحیی السنوار کا پیغام اور اسرائیلی حکومت کو تھکادینے والی طولانی جنگ کے لئے آمادگی کا اعلان
تہران – ارنا – حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے نام پیغام میں، صیہونی حکومت کی فضائی سیکورٹی کی کئی دیواریں عبورکرکے یمنی میزائل کے تل ابیب تک پہنچ جانے کی مبارکباد پیش کی ہے
-
عالم اسلامہارتض: یمنی میزائل نے اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم کی خامیوں کا انکشاف کر دیا
تہران- ارنا- مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے صہیونی اخبار ہارتض نے اتوار کی رات لکھا: یمن سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائل نے اسرائیل کے دفاعی نظام کی خطرناک کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا۔
-
عالم اسلامفلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، انصاراللہ یمن
صنعا (IRNA) انصاراللہ یمن کے محکمہ اطلاعات کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) پر ہمارا آج کا میزائل حملہ واضح پیغام کا حامل ہے کہ فلسطین کی حمایت میں ہماری کارروائياں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
-
عالم اسلاماسرائيل پر مزید حملے کریں گے/ غزہ کی حمایت جاری رہے گی، سربراہ انصاراللہ
صعنا (IRNA) انصار اللہ یمن کے سربراہ نےغزہ کی حمایت جاری رکھنے کے فیصلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف کارروائياں مزید تیز کردی جائيں گي۔
-
عالم اسلامامریکہ فلسطین میں اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
صنعا (IRNA) یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دشمن کا ساتھی ہے اور اگر امریکہ نہ ہوتا تو صیہونی حکومت اس قسم کے جرم کا ارتکاب نہ کرتی۔
-
عالم اسلامانصاراللہ یمن: مظلوم فلسطینی عوام کو دربدر کرنے پر مبنی صیہونی دشمن کی تازہ وحشیانہ کارروائی گزشتہ 20 برس کی سب سے بڑی کارروائی ہے
تہران – ارنا – انصارللہ یمن نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونی فوجیوں نے جو وحشیانہ کارروائی انجام دی ہے وہ گزشتہ بیس برس سے اب تک کی سب سے بڑی اور وحشیانہ ترین کارروائی ہے
-
عالم اسلامیمنی فوج نے خلیج عدن میں ایک بحری جہاز پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا
تہران - ارنا - یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے خلیج عدن میں ایک بحری جہاز کو مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں پر آمدورفت کی پابندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
-
عالم اسلاماسرائیلی جرائم کا جاری رہنا انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، سربراہ انصار اللہ
صنعا (ارنا) یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے غاصب صیہونی حکومت کو ایک ایسا دشمن قرار دیا ہے جس کے ساتھ کسی بھی صورت میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
-
عالم اسلامسید الحوثی: اسرائيل کو دردناک جواب کے لئے منصوبہ بندی، جوابی کارروائی میں تاخیر کی ایک وجہ
تہران- ارنا- یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مزاحمتی محاذ کے ردعمل کو دردناک اور موثر قرار دیا اور کہا کہ اس دردناک ردعمل کی منصوبہ بندی بھی تاخیر کی ایک وجہ ہے۔
-
عالم اسلامصنعاء:امریکہ اپنے بحری جہازوں کے ساتھ بحیرہ احمر سے فرار/ حدیدہ پر جارحیت کا جواب ضرور دیں گے
صنعا ( ارنا) یمنی حکومت کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ یمنی مسلح افواج کے بعد اپنے بحری جہازوں کے ساتھ بحیرہ احمر سے فرار ہو گیا ہے ۔
-
عالم اسلامانصار اللہ کے سربراہ: جواب میں تاخیر ایک حربہ ہے/مغرب کی سفارتی تگ و دو، ایران کے جواب کو نہيں روک سکتی
تہران- ارنا- یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے ایک بیان میں شہید ہنیہ کے قتل سمیت خطے کی تازہ ترین پیشرفت پر اظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی محاذ اور ایران کی طرف سے صیہونی حکومت کو جواب دینے میں تاخیر مکمل طور پر ایک حربہ ہے تاکہ جواب موثر رہے۔
-
عالم اسلامذلت آمیز تباہی اسرائیل کی منتظر ہے، یمن کی انصاراللہ
تہران (ارنا) انصار اللہ نے حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر صیہونی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذلت آمیز تباہی اسرائیل کی منتظر ہے۔
-
سیاسترہبر انقلاب اسلامی سے یمن کی انصار اللہ کے ترجمان کی ملاقات
تہران - ارنا - یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی ہے ۔
-
عالم اسلامتل ابیب میں بھی اب دشمن محفوظ نہيں، انصار اللہ کے سربراہ
تہران - ارنا - انصار اللہ یمن کے سربراہ سید الحوثی نے کہا: "دشمن اب اس جگہ میں میں بھی محفوظ نہیں ہے جسے وہ تل ابیب کہتا ہے اور یہ خطرہ جاری رہے گا جو ایک نئی صورت حال ہے۔
-
عالم اسلامیمنی قوم کی لغت میں "جارح کو سزا دینے میں تاخیر" کا لفظ نہیں / اسرائیل کو اسکے کیے پر پشیمان کرینگے
تہران (ارنا) یمن کی انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن نے اتوار کے روز یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر صیہونی حملے کے ردعمل میں کہا کہ جارح کو سزا دینے میں تاخیر کا لفظ یمنی قوم کی لغت میں نہیں اور صیہونی حکومت کی تاریخی حماقت پر یمنی قوم کا ردعمل صیہونیوں کے لیے یقینی اور تکلیف دہ ہوگا۔
-
عالم اسلاماسرائیل دردناک جواب کا انتظار کرے، انصار اللہ
تہران (ارنا) یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن علی القحوم نے ایک بیان میں الحدیدہ پر صیہونی فوج کے ہوائی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت دردناک جواب کا انتظار کرے۔
-
عالم اسلامکچھ لوگ فلسطینیوں کے غموں کا تماشا دیکھ رہے ہیں، مزاحمت کی طاقت سے امریکہ و اسرائيل ششدر ، انصار اللہ کے سربراہ
تہران - ارنا - یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا: صیہونی غاصبوں کے ساتھ بعض عرب ممالک کے تعلقات مضبوط اور گہرے ہو گئے ہیں اور وہ فلسطینی قوم کے قتل وغارت، مصائب اور بھوک کو تماشائی بنے دیکھ رہے ہیں۔
-
عالم اسلامغزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے خاتمے کے لیے یمنی فوج کا آپریشن تیزی سے جاری ہے، انصار اللہ کے رہنما
تہران- ارنا- یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے صیہونی جارحیت کے خلاف جنگ میں تمام اسلامی ممالک کی شرکت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: غزہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لئے یمنی فوج کا آپریشن دن بہ دن بڑھتی رفتار کے ساتھ جاری ہے۔
-
عالم اسلامجرائم پیشہ صیہونی حکام پر مقدمہ چلایا جائے، انصاراللہ کا مطالبہ
تہران(ارنا) یمن کی تحریک انصار اللہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے تازہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حکام کے مواخذے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سیاستہم نے یمن کی انصار اللہ تحریک کو کوئی ہتھیار نہیں دیا، ایران
نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے امریکہ کے اس دعوے کے جواب میں کہ یمن کے انصار اللہ نے ناروے کے جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی میزائل کا استعمال کیا ہے، کہا کہ ایران نے یمن کے انصار اللہ کو کوئی ہتھیار فراہم نہیں کیا ہے۔
-
عالم اسلامانصار اللہ کے سربراہ: گذشتہ 10 ماہ کے دوران اسرائیل کے جرائم انسانی معاشرے کے لیے ایک خطرناک امتحان ہیں۔
تہران- ارنا- یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا: گذشتہ دس ماہ کے دوران غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت پورے انسانی معاشرے کے لیے ایک حقیقی اور خطرناک امتحان ہے۔
-
عالم اسلامیمن کی مزاحمت نے " طوفان" کو متعارف کرایا + ویڈيو
تہران - ارنا - یمن کی قانونی حکومت کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ انہوں نے 23 جون کو "تباہ کن طوفان" کے ذریعے "ٹرانس ورلڈ نیویگیٹر" بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔
-
عالم اسلامروزویلٹ طیارہ بردار بحری جہاز کی مشرق وسطیٰ میں تعیناتی، انصار اللہ کا ردعمل
تہران (ارنا) محمد علی الحوثی نے مشرق وسطیٰ میں روزویلٹ طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے اور آئزن ہاور طیارہ بردار بحری جہاز کی روانگی کے بارے میں امریکہ کے نئے اقدام پر خبردار کیا ہے۔
-
عالم اسلامیمن (الحدیدہ) پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری
تہران (ارنا) آج (ہفتہ) امریکی اور برطانوی طیاروں نے مغربی یمن میں الحدیدہ کے شہر اللحیہ کے علاقوں پر چار بار بمباری کی تاہم ان حملوں میں عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔