شہاب نیوز ایجنسی سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 فلسطینی شہید اور 168 زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق 18 مارچ 2025 سے غزہ پر صیہونی جارحیت کی نئی لہر کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ میں 2,062 افراد شہید اور 5,375 زخمی ہو چکے ہیں۔
ان شہداء سمیت، غزہ پٹی میں 7 اکتوبر 2023 کو جب آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع ہوا، شہداء کی تعداد 51,439 اور زخمیوں کی تعداد 117,416 تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متعدد شہداء کی لاشیں گلیوں اور ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور امدادی دستے ان تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
ارنا کے مطابق صیہونی حکومت نے امریکہ کے تعاون سے غزہ پٹی کے باشندوں کے خلاف 7 اکتوبر 2023 سے 19 جنوری 2025 تک تباہ کن جنگ شروع کی، جس میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور صیہونی غاصب حکومت فلسطینیوں کے بے تحاشہ جانی و مالی نقصانات کے باوجود حماس کر ختم کرنے اور صیہونی قیدیوں کو آزاد کرانے میں ناکام رہی۔
19 جنوری 2025 کو حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان ایک معاہدے کی بنیاد پر غزہ پٹی میں جنگ بندی قائم ہوئی مگر صیہونی فوج نے جنگ بندی کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منگل 18 مارچ 2024 کو غزہ پٹی کے خلاف اپنی فوجی جارحیت کا دوبارہ آغاز کیا۔
آپ کا تبصرہ