ارنا کی فارن پالیسی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کے جوہری توانائی ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے قانونی اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، اور اسکے ساتھ ہی، ہم اپنے جوہری پروگرام کی مکمل طور پر پرامن نوعیت کے بارے میں یقین دہانی فراہم کرنے کے لیے معقول اقدامات کرنے کو بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کو ختم کرنا ہماری ترجیح ہے اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ دوسرا فریق کس حد تک سنجیدہ، منصفانہ اور حقیقت پسندانہ معاہدے کے لیے تیار ہے۔
ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے راونڈ کی الٹی گنتی شروع
ایرانی وزارت خارجہ: ایرانی وفد مسقط پہنچ گیا / غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ مذاکراتی ٹیم کی ترجیح ہے
25 اپریل، 2025، 6:40 PM
News ID:
85813701

تہران- ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے ہمراہ وفد ایران امریکہ مذاکرات کے تیسرے راونڈ میں شرکت کے لیے مسقط پہنچ گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ