ایران - روس: سیل ریسرچ اور جین تھراپی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران (ارنا) ایران اور روس کے درمیان سیل ریسرچ اور جین تھراپی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ایران کے 2 سائنٹفک ریسرچ مراکز اور روسی سائنس فیڈریشن کے درمیان سیل ریسرچ اور جین تھراپی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر ماسکو میں اقتصادی تعاون کے 18ویں مشترکہ کمیشن کے اختتام پر ایک تقریب میں دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ اس تعاون کا مقصد سائنٹفک سفارت کاری کو فروغ دینا اور دونوں اطراف کی سائنسی اور خصوصی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .