وزیر خارجہ اس دورے میں سفارتکار ٹیم کے علاوہ اماہرین کی ایک ٹیم کی بھی قیادت کر رہے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ہفتے کے روز عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے ماہرین کے بالواسطہ مذاکرات ہوں گے اور اس کے بعد سید عباس عراقچی اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی بالواسطہ گفتگو کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں پیشرفت فریق مقابل کی نیک نیتی، سنجیدگی اور حقیقت پسندی سے وابستہ ہے اور ماضی کے تجربات کے پیش نظر ایران کی مذاکرات کار ٹیم کا ہر قدم فریق مقابل کے عملی اقدامات سے وابستہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی عوام کے قانونی حقوق اور مفادات کے حصول کے لیے ہرممکنہ کوشش کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ