ارنا کے ثقافتی نامہ نگار کے مطابق، پوپ فرانسس کے انتقال کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ایران نے عالمی مسیحی برادری اور کیتھولک چرچ کے پیروکاروں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور امن، انصاف، ڈائیلاگ اور مذاہب کے بقائے باہمی کے فروغ میں ان کی لازوال کوششوں کا ذکر کیا۔
صدر نے پوپ کے انسانی ہمدردی کے موقف کی بھی تعریف کی، مخصوصا غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم پر ان کی واضح مذمتی باینات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یاد اور نام دنیا کے بیدار ضمیروں اور آزادی کے متلاشیوں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔
حالیہ برسوں میں بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے کیتھولک رہنما پوپ فرانسس 21 اپریل بروز پیر 88 برس کی عمر میں ویٹی کن میں انتقال کر گئے۔
صدر ایران کی نمائندگی
ایرانی وزیر ثقافت پوپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روم روانہ ہو گئے
25 اپریل، 2025، 4:44 PM
News ID:
85813626

تہران - ارنا – ایرانی وزیر ثقافت سید عباس صالحی؛ صدر ایران مسعود پزشکیان کی نمائندگی کرتے ہوئے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روم روانہ ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ