یافا پر انصار اللہ کا ڈرون حملہ /  شمالی یمن میں دشمن کا ڈرون مار گرایا

تہران (ارنا) یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے یافا پر انصار اللہ کے ڈرون حملے اور شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں دشمن کے ڈرون کو مار گرانے کی خبر دی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیی سریع نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک غزہ پر جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور اس علاقے کا ظالمانہ محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا، ہم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے دینی اور اخلاقی فرائض کو ادا کرتے رہیں گے۔

یہ بیان یحیی سریع نے یافا پر انصار اللہ کے ڈرون حملے اور شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں دشمن کے ڈرون کو مار گرانے کے بعد دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .