اس دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوت الاقصی ریڈیو کی اناؤنسر اور رپورٹر ایمان حاتم االشنطی کو شہید کر دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس شہید خاتون صحافی کو اسرائیلی فوج نے شیخ رضوان محلے میں واقع ان کے رہائشی اپارٹمنٹ پر حملے کے بعد شہید کر دیا۔
غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے میڈیا آفس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانا غاصب صیہونیوں کا ایک وحشیانہ فعل اور منصوبہ بند جرم ہے۔
اس بیان میں ان تمام جرائم کا ذمہ داراسرائیل کی غاصب حکومت، امریکی حکومت اور برطانیہ، جرمنی اور فرانس جیسے اس کی حامی حکومتوں کو قرار دیا گيا ہے۔
دفتر نے بین الاقوامی برادری، بین الاقوامی اداروں اور متعلقہ اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صحافیوں کے خلاف جرائم کو روک نے اور ان کارروائیوں کے مرتکب افراد کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کے لیے موثر دباؤ ڈالیں۔
آپ کا تبصرہ