یمنی مسلح افواج نے اشدود کی مقبوضہ بندرگاہ میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا

تہران- ارنا- یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یافا کے جنوب میں واقع اشدود بندرگاہ کے علاقے "یفنہ" میں اسرائیل کے ایک اہم مقام کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ایک بے مثال فوجی آپریشن میں یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ یافا شہر کے جنوب میں واقع ینفہ میں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ آپریشن فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے پانچویں مرحلے کے تناظر میں کیا گيا کہا کہ  یمنی مسلح افواج اپنے ملک کے خلاف کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ بے مثال فوجی کارروائیوں  کے ذریعے کرے گی۔

 یحیی سریع نے زور دیا کہ  فلسطینی قوم کی حمایت  کی مہم اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک غزہ کے خلاف جارحیت  اور محاصرے کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .