اٹلانٹک کونسل کا امریکہ کے خلاف موجودہ سب سے بڑے خطرے کا اعلان

تہران (ارنا) اٹلانٹک کونسل کے ماہر جان ہربسٹ نے روس، ایران، چین اور بعض دیگر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

اٹلانٹک کونسل میں یوریشیا سینٹر کے سینئر ڈائریکٹر جان ہربسٹ نے یوکرین میں پیشرفت کے حوالے سے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں  کے بارے  میں کہا کہ امریکہ، نیٹو اور وائٹ ہاؤس کے دیگر اتحادیوں کے لیے قومی سلامتی کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ ، روس، چین، ایران اور شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی مضبوط شراکت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس خطرے کا مرکز یوکرین ہے اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے اقدامات مزید اشتعال انگیزی اور خطے میں ایک بڑی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر نے کہا کہ یوکرین میں روس کی فتح کا امکان اب یورپ میں شمالی کوریا کے فوجی دستوں کی موجودگی سے مضبوط ہوگیا ہے اور  اسی وجہ سے چین تائیوان کی طرف بڑھنا شروع کر دے گا۔

ہربسٹ، جو یوکرین میں امریکی سفیر تھے، نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ اس چیلنج کو پوری طرح سمجھتے ہیں، لیکن اس بات سے قطع نظر کہ وہ ایسا کرتے ہیں یا نہیں، ان کی انتظامیہ کو اس خطرے کا جواب ضرور دینا چاہیے اور اس حوالے سے سب سے اہم میدان یوکرین ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .