15 اکتوبر، 2024، 8:24 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85629058
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونیوں کی معیشت بھی ڈگمگا رہی ہے، ترقی کی شرح، شرح افلاس کے قریب

تہران/ ارنا- غزہ اور لبنان پر جنگ مسلط کرنے کا داغ اب صیہونیوں کی معیشت پر بری طرح دکھائی دے رہا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے ادارہ اعداد و شمار نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ اپریل سے جون تک اس حکومت کی قومی پیداوار کی ترقی کی شرح صرف 0/3 فیصد رہی جبکہ یہ مقدار مارچ سے اپریل تک 0/7 فیصد تھی۔

گزشتہ سال اگست میں قومی پیداوار کی ترقی کی شرح 1/2 فیصد بتائی گئی تھی۔

صیہونی وزارت اقتصاد نے بھی گزشتہ جمعرات کو بتایا کہ ستمبر 2024 میں بجٹ خسارے کا حجم بڑھ کر 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ غزہ اور لبنان پر جارحیت کے بڑھتے اخراجات بتائی گئی ہے۔

ستمبر تک بجٹ خسارے کا حجم 8/5 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو کہ اگست تک 8/3 فیصد تھا۔

موڈی اقتصادی مرکز نے بھی اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ رواں سال دوسری بار گھٹانے کا اعلان کیا ہے۔

موڈی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ A2 سے گھٹا کر BAA1 کردی گئی۔

یعنی مقبوضہ فلسطین کو سرمایہ کاری کے لئے نامناسب ممالک کی سطح تک گرنے میں بس دو زینے اور ہیں۔

موڈی کے اعلان کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں بڑھتے جیوپالیٹیکل خطروں کے پیش نظر قلیل اور طویل المدت دونوں میں سرمایہ کاری کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .