ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل یحیی سریع نے اپنے بیان میں بتایا کہ فلسطین اور لبنان کی حمایت میں یمنی مسلح افواج نے "یافا" ڈرون کے ذریعے یافا (تل ابیب) کے مقبوضہ علاقے میں صیہونی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔ .
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ام الرشراش کے علاقے (ایلات کی بندرگاہ) پر بھی صیہونی فوجی اہداف کو"صماد "4 ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
سریع نے بتایا کہ یہ 2 آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام پائے ہیں۔
آپ کا تبصرہ