"المسیرہ" ویب سائٹ کے مطابق یحیٰ السریع نے آپریشن کے بارے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کارروائی میں بحیرہ احمر میں "BENTLEY I" جہاز کو کئی فضائی اور بحری ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
جنرل سریع کے مطابق دوسری کارروائی میں بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر "CHIOS Lion" کو ایک ریموٹ کنٹرول بحری ڈرون بوٹ سے نشانہ بنایا گیا۔
تیسرا آپریشن عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ مشترکہ آپریشن تھا جس کے دوران بحیرہ روم میں "اولویا" نامی جہاز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ ان بحری جہازوں کو مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ صیہونی ٹولے نے اپنے حالیہ حملے میں خان یونس کے علاقے میں واقع المواصی پناہ گزیں کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے دوران اب تک 90 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ