حزب اللہ کے میزائلوں کے خلاف آئرن ڈوم کی ناکامی / اسرائیل غزہ کی دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے

تہران (ارنا) صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کی دلدل میں پھنس گئی ہے اور آئرن ڈوم کا ڈیفنس سسٹم شمالی و جنوبی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں محاذ جنگ پر حزب اللہ کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا ہے.

صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت پچھلے 9 ماہ سے غزہ کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے۔

صیہونی میڈیا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حزب اللہ نے اس اتوار سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستیوں کے خلاف اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جو الجلیل کے مرکز تک پہنچ گیا ہے۔

آئرن ڈوم کا ڈیفنس سسٹم الجلیل میں حزب اللہ کے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہا اور ان کی زد میں آنے کے نتیجے میں متعدد صیہونی زخمی ہو گئے۔

عربی زبان کے بعض خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک میزائل یا ڈرون مقبوضہ فلسطین کے شمال میں طبریا عیلیت کے علاقے میں واقع بیج نامی تجارتی مرکز کے سامنے گرا اور اس علاقے میں خطرے کے سائرن نہیں بجے۔

ان ذرائع نے تاکید کی کہ لبنان سے متعدد راکٹ داغے گئے جنہوں نے طبریا کے قریب صہیونی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .