شام و عراق کی سرحد پر امریکی حملے کا مقصد خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، حماس

تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کارروائی قرار دیا۔

آج بروز ہفتہ، حماس نے عراق و شام کے سرحدی علاقے پر نئے امریکی حملے کی مذمت کی، جس میں عراق کی سید الشہداء بریگیڈ کے ایک رکن نے جام شہادت نوش کیا۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی حملہ بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی اور علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے صیہونی منصوبوں کا حصہ ہے۔

عراقی سید الشہداء بریگیڈ نے آج صبح اعلان کیا کہ عبداللہ الصافی، عراق و شام کی سرحد پر امریکی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

المیادین نیوز چینل نے جمعہ کی رات شام اور عراق کی سرحدوں کے قریب واقع شہر البوکمال کے مغرب میں ایک زوردار دھماکے کی اطلاع دی تھی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .