غزہ کی %55  عمارتیں بین الاقوامی اداروں کی بےحسی کی وجہ سے تباہ ہوئیں، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان

تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں %55 عمارتیں بین الاقوامی تنظیموں اور ملکوں کی بےحسی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار یا مکمل تباہ ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے اکاؤنٹ پر لکھا کہ بین الاقوامی اداروں اور ملکوں کی بےحسی کےنتیجے میں صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دیوانہ وار قتل عام، تباہی اور نہ رکنے والا ظلم جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں تقریباً %55  عمارتیں  ٹوٹ پھوٹ کا شکار یا مکمل تباہ ہوچکی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .