ہم امریکہ اور برطانیہ کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، انصار اللہ کے سربراہ

تہران (ارنا) انصاراللہ کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں دنیا کے تمام مسلمانوں بالخصوص فلسطینی مجاہدین کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ یمنی عوام امریکہ اور برطانیہ کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں عیدالفطر کو مسلمانوں کے درمیان اخوت، بھائی چارے اور محبت کے بندھن کو مضبوط کرنے کا موقع قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مجاہدین نے  رمضان کے ساتھ نیک اعمال اور جہاد کی فضیلت اکھٹا کی، وہ خدا اور انسانیت کے دشمنوں کے ساتھ ایک مقدس معرکے میں انتہائی باوقار طریقے سے لڑ رہے ہیں۔

الحوثی نے مزید کہا کہ ہم صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں ہیں اور امریکہ اور برطانیہ کے خلاف جہاد کر رہے ہیں جنہوں نے غزہ میں قابض حکومت کے جرائم کو جاری رکھنے کے لیے یمن پر حملہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ خدا کی عطا کردہ ہمت ہے کہ ہمارے لوگوں نے فلسطینی عوام کی مدد اور جہاد کا پرچم بلند کرنے میں حصہ لیا، ہمارے لوگ خدا اور انسانیت کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان جنگ میں اترے ہیں۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مارچ کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے عرب اور بعض اسلامی ممالک کی ذلت و رسوائی کے مقابلے میں یمن کے عوام کے لیے ایک الہی کامیابی قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .