لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یہ بتاتے ہوئے کہ 33 روزہ جنگ نے مشرق وسطیٰ کے لیے نئی سازش اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو شکست دی ہے، واضح کیا کہ الاقصیٰ طوفانی آپریشن نے صیہونی حکومت کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے اور اس کے آثار جلد ظاہر ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بعض لوگ دشمن کی خدمت کے لیے مزاحمت پر آنے والی لاگت پرتوجہ مرکوز کرتے ہیں اور اس کی کامیابیوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔
حسن نصراللہ نے کہا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کی بدولت اس سال کا عالمی یوم قدس گزشتہ سالوں سے مختلف ہے۔ ہم غزہ کی مزاحمت اور قابض فوج کے سامنے اس کے عوام کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں جن پر کسی ظلم سے عار نہیں کی گئی اوران لوگوں نے استقامت کی نئی تاریخی رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم لبنان، یمن اورعراق کے تمام مزاحمتی گروپوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دھمکیوں کے باوجود غزہ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثابت قدم اور اصولی موقف پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم شام کی بھی تعریف کرتے ہیں جو خطے میں مزاحمتی گروہوں کی میزبانی اور حمایت کرتا ہے اور جبکہ اسے دشمنوں کے خطرات کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ