ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے یوم پاکستان اور نوروز کے موقع پر تہران کے آزادی ٹاور میں منعقد پروگرام میں حصہ لیا جس میں دنوں ملکوں کے پرچم کی نمائش کی گئي اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔
تہران میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے: یہ پاکستان و ایران کے تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار ہے جو اس قسم کا خوبصورت پروگرام منعقد کیا گيا۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ ایرانی پرچم کے ساتھ پاکستانی پرجم کی ویڈیو میپنگ کی گئي تاکہ دونوں برادر ملکوں کے قریبی تعلقات کی منظر کشی کی جا سکے ۔ اس پروگرام میں دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گيا۔
پاکستان کے سفیر نے اس پروگرام میں کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ ہے جن کی مشترکہ تہذیب و تاریخ و روایات ہیں۔ اس طرح کے پروگراموں سے دونوں ملکوں کے عوام اور ثقافتوں میں تعلقات مزید گہرے ہوتے ہیں۔
اس پروگرام میں تہران میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔
ایران و پاکستان کے سفارتی تعلقات کو 77 برس ہو چکے ہيں۔ سن 1947 میں پاکستان کی آزادی کے بعد ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا اور اسلامی انقلاب کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستان بھی اسلامی جہموریہ ایران کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔
آپ کا تبصرہ