6 مارچ، 2024، 4:54 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85410447
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے امریکہ کے 50 ملین ڈالر کا تیل ضبط کر لیا

تہران-ارنا- تہران کی بین الاقوامی قوانین کی عدالت نے خلیج فارس میں امریکہ کے تیل کی ایک کھیپ کو ضبط کرنے کا احکامات صادر کئے جس کے بعد اسے ضبط کر لیا گيا۔

عدلیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی ممالک اور خاص طور پر امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے سویڈن کی ایک کمپنی خاص بیماری " ای بی " میں مبتلا لوگوں کے لئے ضروری دوائيں ایران کو نہيں دے پائي جس کی وجہ سے بیماروں نے ذہنی و جسمانی نقصان کے بعد تہران کی اس عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

اسی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے امریکی بحری جہاز (ADVANTAGE SWEET ) کے تیل کو ضبط کرنے کا حکم دیا جو خلیج فارس سے گزر رہا  تھا اور سیکوریٹی افواج نے اس بحری جہاز کو ضبط کر لیا جس کے بعد بحری جہاز سے تیل خالی کرنے کے احکامات بھی صادر کر دیئے گئے۔

اس تیل کی قیمت 50 ملین ڈالر سے زائد بتائي جا رہی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .