ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہمیں افسوس ہے کہ برطانیہ، جرمنی، فرانس اور امریکہ بورڈ آف گورنرز میں سیاسی حربوں کے ذریعے آئی اے ای اے اور سیف گارڈ معاہدے کی حمایت کے نام پر اس عالمی ادار کے ساتھ ایران کے مخلصانہ تعاون کے بارے میں حقائق توڑ مڑوڑ کر پیش کر رہے ہیں۔
آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے یورپی گروپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے مشترکہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ برطانیہ، جرمنی، فرانس اور امریکہ کی ایما پر جاری کیے جانے والے اس بیان میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی موجودہ صورتحال پر تنقید کی گئي ہے حالانکہ طے شدہ سمجھوتے کے تحت ایران اور آئي اے اے کے درمیان تعاون کی سطح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور آئي اے ای اے کے درمیان تعاون کے تنیجے میں بہت سے فنی معاملات حل ہوچکے ہیں اور باقی ماندہ فنی معاملات کے بارے میں فریقین کے درمیان بات چیت کا اسلسلہ جاری ہے۔
ناصر کنعانی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سیف گارڈ معاہدے کے مطابق خود کو آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا پابند سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ایران اور آئی اے ای کی جانب سے جاری ہونے والا مشترکہ بیان باقی ماندہ سیف گارڈ معاملات کو تیزی کے ساتھ حل کرنے کا فریم ورک شمار ہوتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ سارے معاملات سیاسی محرکات کے حامل ہیں اور انہیں حل ہونا چاہیے کیونکہ یہ معاملات ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کے فروغ میں روکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ برطانیہ، جرمنی، فرانس اور امریکہ جن کی ایران کے بارے میں سوچ اور موقف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ایران اورآئی اے ای اے کے درمیان فنی تعاون کو اپنی سیاس مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممالک عالمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز میں سیاسی گٹھ جوڑ کے ذریعے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان جاری مخلصانہ تعاون کے بارے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ ممالک کا یہ اقدام نیا ہے اور نہ ہی ہمیں اس پر کو تعجب ہے۔ ان ممالک نے بورڈ آف گورنر کے پچھلے اجلاس میں ایسا ہی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تھی ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کے ذریعے پروپیکنڈا مہم بھی چلائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی گروپ کے غیر تعمیری رویئے کے مخالف ممالک کے گروپ نے ایران اور آئی اے ای کے درمیان تعاون کی حمایت میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ ہم ان ممالک کی جانب سے تہران کی حمایت اور اصولی موقف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تہران، امریکہ سمیت مذکورہ تینوں یورپی ممالک کے سیاسی اقدام کا پہلی فرصت میں مناسب جواب دے گا۔ انہوں نے کہا ایران اپنے جواب سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کو آگاہ کرے گا اور میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران پر سیاسی بنیادوں پر دباؤں ڈالنے کا الٹا نتیجہ برآمد ہوگا۔
آپ کا تبصرہ