شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر اور قابل فخر کمانڈر تھے جنہوں نے اپنی بے مثال شجاعت اور ایثار کے جذبے سے ظلم اور عالمی دہشت گردی کے مقابلے میں استقامت کی نئی مثال قائم کردی۔ اسٹریٹیجک نگاہ کے ساتھ ساتھ ایمان سے مالامال تھے۔ داعش جیسے دہشت گرد ان کا نام سن کر کانپ جاتے تھے۔ ایک دلیر اور باوقار کمانڈر کے طور پر انہوں نے جنگوں میں فتح حاصل کی اور اپنے اخلاص، اپنی انکساری اور بے لوث محبت سے عوام کے دلوں کو فتح کرلیا۔ 3 جنوری سن 2020 کو امریکہ نے انہیں بغداد ایئرپورٹ پر شہید کرکے بظاہر تو انسانیت کو ان کے وجود سے محروم کردیا لیکن ان کی راہ اور ان کے اقدار نے استقامت کے راستے کو تا ابد روشن اور درخشاں کردیا۔

1 جنوری، 2025، 10:01 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .