شہید جنرل قاسم سلیمانی
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ: جنرل سلیمانی نے میدان عمل میں مقاومتی مکتب کو مزاحمت کا محور بنا دیا
تہران - ارنا- جنرل قاسم سلیمانی کی یوم شہادت کی یادگاری تقریب وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاسداران انقلاب اسلامی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علیرضا تنگسیری کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
سیاستبیت المقدس کی آزادی تک شہید سلیمانی کا راستہ جاری رہے گا، ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
تہران - ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے اپنی زندگی کے چار عشروں سے زیادہ عرصہ جارحیت کے خلاف جنگ میں گزارا اور اس عظیم شہید کا راستہ بیت المقدس کی آزادی اور صیہونی حکومت شر کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
-
عالم اسلامشہید جنرل قاسم سلیمانی تفکر، سیاست اور جہاد کے میدانوں کے ایک اسٹریٹیجک کمانڈر تھے، حزب اللہ لبنان کے سربراہ
تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے زور دیکر کہا ہے کہ جنرل حاج قاسم سلیمانی حقیقی اسلام اور امام خمینی (رح) اور امام خامنہ ای کی درسگاہ کے پیداوار تھے۔
-
عالم اسلامشہید قاسم سلیمانی اور سید حسن نصراللہ ہمارے شہید بھی ہیں، عراق کے جمعیت علمائے اہل سنت کے سربراہ
تہران/ ارنا- عراق کی جمعیت علمائے اہل سنت کے سربراہ شیخ خالد الملا نے زور دیکر کہا کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور سید حسن نصراللہ ہمارے شہید بھی ہیں۔
-
دنیاروسی تجزیہ کار: سردار سلیمانی جبر اور قبضے کے خلاف جنگ کی علامت ہیں
ماسکو (ارنا) روسی تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کو انتہائي اہم، دیرپا اور بے مثال قرار دیا ہے۔
-
تصویرشہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی، جمعہ (2 جنوری 2025) کو مصلای امام خمینی (رح) میں فوجی، ملکی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔
-
سیاستصدر ایران: شہید سلیمانی کی جدوجہد کا مقصد اسلامی معاشروں میں اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کرنا تھا
تہران - ایرنا- صدر ایران نے شہید قاسم سلیمانی کو ملت ایران کے لیے ایک مستقل نمونہ عمل قرار دیا اور کہا کہ آج شہید سلیمانی کا راستہ جاری رکھنا ملک کے اندر ہم آہنگی اور دنیا کے لیے نمونے عمل ہے۔
-
ویڈیوکلپیوم شہادت پر دلوں کے سردار کی آرام گاہ کی راہ پر گامزن
کرمان - ارنا - دلوں کے سردار جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی پر آج جمعرات صبح سے ہی ایک الگ ماحول ہے اور برفباری، بارش اور دھند و کہرے کے باوجود مزاحمت کے سید الشہداء کے مزار پر عقیدت مندوں کا جم غفیر ہے۔
-
سیاستترجمان وزارت خارجہ : عظیم جرنیل جغرافیائی حدود کے نہیں، دلوں کے فاتح ہوتے ہیں
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عظیم جرنیل سر زمینوں کے نہیں بلکہ وہ دلوں کے فاتح ہوتے ہیں اس لیے ان کی فتوحات ہمیشہ باقی رہتی ہیں۔
-
تصویراحباب سلیمانی کانفرنس
مقدس حرم کا دفاع کرنے والے شہداء کی یاد میں چوتھی تہران کانفرنس " احباب سلیمانی " کے عنوان سے بدھ کی شام تہران کے میئر علیرضا زاکانی کی موجودگی میں میلاد ٹاور انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔
-
تصویرشہید جنرل حاج قاسم سلیمانی
شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر اور قابل فخر کمانڈر تھے جنہوں نے اپنی بے مثال شجاعت اور ایثار کے جذبے سے ظلم اور عالمی دہشت گردی کے مقابلے میں استقامت کی نئی مثال قائم کردی۔ اسٹریٹیجک نگاہ کے ساتھ ساتھ ایمان سے مالامال تھے۔ داعش جیسے دہشت گرد ان کا نام سن کر کانپ جاتے تھے۔ ایک دلیر اور باوقار کمانڈر کے طور پر انہوں نے جنگوں میں فتح حاصل کی اور اپنے اخلاص، اپنی انکساری اور بے لوث محبت سے عوام کے دلوں کو فتح کرلیا۔ 3 جنوری سن 2020 کو امریکہ نے انہیں بغداد ایئرپورٹ پر شہید کرکے بظاہر تو انسانیت کو ان کے وجود سے محروم کردیا لیکن ان کی راہ اور ان کے اقدار نے استقامت کے راستے کو تا ابد روشن اور درخشاں کردیا۔
-
دفاعسپاہ: آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 شہید تہرانی مقدم کی کوششوں کا نتیجہ ہیں
تہران (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 ، شیطانی اور بھیڑیا صفت صہیونی حکومت کی جارحیت اور جرائم کے خلاف ایران کا طاقتور اور تاریخی جواب ہے جو بیت المقدس کی آزادی کے راستے میں شہید تہرانی مقدم اور ان کے عظیم ساتھیوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
-
دفاعشہید سلیمانی قتل کیس کی سماعت
تہران – ارنا – سردارمحاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلین اوران پر دہشت گردانہ حملے کا حکم دینے والوں پر دائر مقدمے کی آج سنیچر 7ستمبر کو امام خمینی جوڈیشیل کمپلیکس کی فوجداری عدالت میں سماعت شروع ہوگئی ۔
-
سیاستجنرل سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی راستے استعمال کریں گے، علی باقری کنی
نیویارک( ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی شہید کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے حق پر زور دیا ہے۔
-
سیاستایران و عراق کی سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے دونوں ملکوں کا تعاون ضروری، صدر رئيسی
تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عراقی حکومت اور قوم کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی میں جنرل سلیمانی کے تاریخی رول کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں پر دہشت گردوں اور علیحدگي پسند عناصر کو غیر مسلح کئے جانے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے کے سلسلے میں معاہدوں پر عراق کی جانب سے مکمل طور پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔