نائب صدر محمد رضا عارف نے بدھ کے روز نان پیٹرولیم برآمدات کی اعلی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہماری حکومت کے لئے نان پیٹرولیئم اکسپورٹ کافی اہمیت کا حامل ہے اور ہم پڑوسی ملکوں کو برآمدات کے لئے سرحدی صوبوں کی گنجائشوں سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
نائب صدر نے کہا کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم، بریکس اور دیگر بہت سے علاقائی و عالمی معاہدوں میں سرگرم موجودگی رکھتے ہيں اس لئے اب برآمدات کا بہترین موقع ہے کیونکہ دنیا کے بہت سے ملک ایران کے ساتھ تجارت میں پہلے سے بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ