1 جنوری، 2025، 10:33 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85707860
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ، نیوآرلین میں ٹرک ڈرائیور نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا، 10 ہلاک، 30 زخمی

تہران/ ارنا- امریکہ کے نیوآرلین شہر میں ایک شخص نے نئے سال کا جشن منانے والے شہریوں پر ٹرک چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔

صبح مقامی وقت کے مطابق، 3 بج کر 15 منٹ پر ہونے والے حملے میں 10 لوگ ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فیڈرل تحقیقاتی مرکز ایف بی آئی نے اس واقعے کو دہشت گردانہ قرار دیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق، اس ٹرک کا ڈرائیور پولیس سے مسلحانہ جھڑپ کے بعد ہلاک ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق، جو بائیڈن اور امریکہ کے چیف پراسیکیوٹر میرک گارلینڈ کو اس واقعے کی اطلاع دے دی گئی تھی۔

پولیس نے بھی اس واقعے کو دہشت گردی کہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سیکورٹی افسران دھماکہ خیز مادوں کی بھی تلاش کر رہے ہیں۔

نیوآرلین کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام جان بوجھ کر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2 پولیس افسر بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے بھی اس واقعے کو ہولناک قرار دیا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .