مولانا فضل الرحمان: پاکستانی عوام اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کی سازش میں نہیں آئيں گے

اسلام آباد - ارنا - پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے اپنی سرزمین کو صیہونی حکومت کے قبضے سے آزاد کرانے کے فلسطینیوں کے حق کے دفاع کے لیے عالم اسلام سے مضبوط آواز اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "بیرونی دباؤں کے باوجود، پاکستانی عوام کبھی بھی اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی سازش کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں ایران، پاکستان، سعودی عرب،  ملیشیا، انڈونیشیا اور ترکی سمیت عالم اسلام کے اہم ملکوں کی جانب سے فلسطین کی حمایت  کے محاذ کو مضبوط بنانے کے لئے رول ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی شہر پاراچنار کے حالیہ واقعات پر ردعمل  ظاہر کرتے  ہوئے کہا کہ یہ واقعات بھی امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی اسلامی معاشروں کو تقسیم کرنے کی  اسی طرح کی سازشوں کا نتیجہ ہیں۔

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر نے بھی اس ملاقات میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں پاکستانی عوام اور حکومت کے مضبوط موقف کو سراہا۔

مولانا فضل الرحمان: پاکستانی عوام اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کی سازش میں نہیں آئيں گے

ایرانی سفیر  نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصی کے ایک سال مکمل ہونے کی یاد میں پاکستانی حکومت اور سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اقدام اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں ان کا مشترکہ موقف قابل تعریف ہے۔

اس ملاقات میں ایرانی سفیر اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر نے دو طرفہ تعلقات، مشرق وسطی  خاص طور پر  غزہ پٹی میں اسرائیلی جرائم کے تسلسل سے متعلق تازہ  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .