کریمی شصتی نے اعلان کیا ہے کہ ان ایرانی شہریوں پر چند سال قبل منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا تھا اور اس دوران وزارت خارجہ نے انہیں رعایت دلوانے کی کافی کوشش کی لیکن سعودی حکام نے ان ایرانی شہریوں کو سفارتخانے کو اطلاع دیے بغیر موت کی سزا دیدی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام ناقابل قبول، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی اور قونصل خدمات کے کنوینشن کے منافی ہے۔
کریمی شصتی نے کہا کہ سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید اعتراض کا اعلان کیا گیا اور اس غیرقانونی حرکت کو عدالتی شعبے میں تعاون پر مبنی دونوں ممالک کی مفاہمت کے منافی قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس موضوع کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ کی قانونی اور قونصل خدمات کا وفد ریاض بھیجا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ