11 مئی، 2023، 3:49 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85108550
T T
0 Persons

لیبلز

شہید سلیمانی کے قتل کے کیس کو سزا دی جائے گی: غریب آبادی

تہران، ارنا – ایرانی عدلیہ کے نائب برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ایران اور عراق شہید سلیمانی کے قتل کے کیس کو سزا دینے کیلیے پرعزم ہیں۔

یہ بات کاظم غریب آبادی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ہمیں کسی مجرم تک رسائی حاصل نہیں ہے تو کیا ہمیں قوانین پر عمل درآمد معطل کر دینا چاہیے؟ نہیں، یہ انصاف کے نفاذ میں رکاوٹ کا باعث نہیں ہے۔

غریب آبادی نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ دہشت گرد ہیں جنہیں بیرون ملک گرفتار کیا گیا ہے اور اندرون ملک مقدمہ چلایا گیا ہے اور جن کی سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔

امریکیوں نے جمعہ 3 جنوری 2020 کو بغداد کے ہوائی اڈے پر جنرل سلیمانی کو شہید کر دیا۔ اس حملے میں جنرل سلیمانی کے ساتھ عراقی کمانڈر (الحشد الشعبی) کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس بھی شہید ہو گئے۔ یہ دہشتگردی حملہ براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .