کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اس نشست کا پیر کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جائے گا جس میں ایران اور عراق کے عدالتی وفود جنرل سلیمانی کی 2020 کی شہادت پر مزید بات چیت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں وفود کمیٹی کے گزشتہ تین دوروں کے اجلاسوں کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے اور کیس کے بارے میں مزید ڈیٹا کا تبادلہ بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں، مجرموں اور اس جرم کے پیچھے کسی بھی سطح پر تمام افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے فرد جرم اگلے دو یا تین ہفتوں کے اندر پیش کی جائے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈروں نے 3 جنوری 2020 کو بغداد کے ہوائی اڈے میں شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو نشانہ بناکر شہید کردیا، یہ حملہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران اور عراق جنرل سلیمانی کی شہادت کے معاملے کی تحقیقات کریں گے
7 جنوری، 2023، 6:34 PM
News ID:
84991800
تہران، ارنا - ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور ایرانی انسانی حقوق کی اعلی کونسل کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے معاملے کی تحقیقات کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کی مشترکہ عدالتی کمیٹی کے درمیان چوتھویں نشست کا 9 جنوری کو انعقاد ہوگا۔
متعلقہ خبریں
-
شہید جنرل سلیمانی کے قتل کیس کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت؛
جنرل سلیمانی کی شہادت کے کیس کے 94 ملزم امریکی ہیں: ایران
تہران، ارنا - ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور انسانی حقوق کونسل کے…
-
شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی فرد جرم حتمی مرحلوں میں ہے
تہران، ارنا- ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ اور انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم تینوں…
آپ کا تبصرہ