تہران کی جنرل سلیمانی کے قتل پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے مذاکرات کی میزبانی

تہران، ارنا-ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی سیکرٹری برائے بین الاقوامی امور اور کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنرل شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں پر دہشتگردانہ حملے کی تحقیقات سے متعلق ایران عراق مشترکہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، رواں ہفتے کے دوران منگل اور بدھ کو تہران میں انعقاد کیا جائے گا۔

"کاظم غریب آبادی" نے مزید کہا کہ اس دو روزہ اجلاس میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی عدالتی وفود، شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے معاملے میں دونوں ممالک میں ہونے والی تحقیقات کے تازہ ترین نتائج، امریکی مدعا علیہان کے کردار سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو 8 جنوری 2020ء کو امریکی دہشتگردانہ حملے میں بغداد ائیرپورٹ میں شہید کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کی اس کارروائی کا براہ راست حکم جاری کیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .