ایرانی حکام کا فسادات میں ملوث عناصر کے کیسز کو قانون اور آئین کے مطابق جائزہ لینے پر زور

تہران۔ ارنا۔ یرانی حکام نے آج بروز منگل کو ایک اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والوں اور فسادات میں ملوث عناصر کے کیسز کو قانون اور آئین کے مطابق جائزہ لینا ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایگزیکٹو، قانون سازی اور عدالتی شاخوں کے سربراہوں کے اجلاس کا آج بروز منگل کو صد رئیسی کے دفتر میں انعقاد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کا ساتواں ترقیاتی منصوبہ اور سال 1402 کا بجٹ بل قائدین کی رضامندی کے وقت اسلامی کونسل میں پیش کیا جائے۔

نیز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والوں اور فسادات میں ملوث عناصر کے کیس کو قانون اور آئین کے مطابق جائزہ لینا ہوگا۔

سید ابراہیم رئیسی، محمد باقر قالیباف اور غلامحسین محسنی اژہ ای نے تمام عہدیداروں اور تینوں افواج کے امور سے وابستہ افراد کی عوام کا اطمینان حاصل کرنے اور عوام کا اعتماد بڑھانے کے لیے انتھک کوششوں پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .