یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز صدارتی محل کی مسجد 'سلمان' میں سیکورٹی کے شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے شہروں کا امن و سلامتی ان نوجوانوں کے خون کی برکت ہے جو فسادیوں کے حملے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ اگرچہ ان کے کھونے کا غم ہمارے لیے بہت مشکل ہے لیکن ان کا پاکیزہ خون دشمن کی مایوسی کا باعث ہوا۔
رئیسی نے کہا کہ دشمن کھوکھلے اور پرفریب نعروں کے ساتھ ایران میں اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنانا چاہتے تھے، لیکن اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ یہاں بہادر مرد، خواتین اور نوجوان ہیں جو انقلاب اور ملک کے اقدار کا دفاع کر رہے ہیں۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ آج دشمن کے میڈیا منفی پروپیگنڈے اور جھوٹ کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن شہداء کے خون نے ان کے زہر آلود پروپیگنڈے اور سازشوں کو بے اثر کر دیا۔
آپ کا تبصرہ